گاندربل//ارشاد احمد//سینٹرل یونیورسٹی کے زیر اہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شعبہ صحافت اور بائیو ٹیکنالوجی کے درمیان کھیلے گئے میچ میں شعبہ بائیوٹیکنالوجی نیشعبہ صحافت کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔شعبہ صحافت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو کسی حد تک غلط ثابت ہوا۔مقررہ اوورز میں شعبہ صحافت کے کھلاڑی80 رن ہی بناسکے۔ ندیم نے تیس رن بنائے جبکہ ہلال احمد نے بیس رن بنائے۔شعبہ بائیو ٹیکنالوجی کے ساحل نے نپی تلی باولنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔شعبہ بائیو ٹیکنالوجی نے مقررہ ہدف تین کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر بہ آسانی حاصل کرتے ہوئے میچ میں سات وکٹوں سے جیت درج کرلی۔سکندر نے 22 رن،وقار نے آوٹ ہوئے بغیر 19 رن بنائے۔شعبہ بائیو ٹیکنالوجی کے ساحل کو بہترین گیند بازی کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔میچ دیکھنے کیلئے شائقین کی خاصی تعداد میدان میںموجود تھی ۔