کپوارہ // ہچ ناڈ گزریال میں سیند کر کٹ ٹورنا منٹ کا سیمی فائنل اتوار کو غازی بادشاہ اور ٹائیگر الیون کے درمیان کھیلا گیا۔غازی بادشاہ نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرتے ہوئے 25 اوورمیں 149 رنز بنائے اور ان کے ساری کھلاڈی آوٹ ہوگئے۔ ٹائیگر الیون نے مقررہ ہدف حاصل کر کے 3 وکٹ سے میچ جیت کر فائنل میں جگہ بنا دی ۔ ٹائیگرالیون کے ذاکر حسن اور عابد نے بہترین بلے بازی کر کے ٹیم کو شاندار جیت دلانے میں رول ادا کیا۔