سرینگر/ریاستی کانگریس کو سنیچر کے روز اُس وقت زور دار جھٹکا لگ گیا جب اس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر شام لال شرما نے پارٹی سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔
بھاجپا میں شرما اور اس کے سینکڑوں حامیوں کا استقبال آج جموں میں پارٹی کے قومی نائب صدر اویناش رائے کھنہ اور ریاستی صدر رویندر رینا نے کیا۔
شرما نے بھاجپا میں شمولیت کے موقع پر کہا''میں نے یہ فیصلہ جموں کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا ''۔