سرینگر// سینئر کانگریس لیڈر اور سابق رکن پارلیمان مدن لال شرما مختصر علالت کے بعد بدھ کو انتقال کر گئے۔
وہ 68 برس کے تھے۔
انہوں نے ضلع ریاسی کے کٹرہ قصبے کے ایک نجی ہسپتال میں زندگی کی آخری سانس لی۔
وہ اپنے پیچھے بیوی ، دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کو چھوڑ کر گئے۔
شرما کانگریس کی ٹکٹ پرپہلی بار1983کو اسمبلی کیلئے چھمب سے منتخب ہوئے تھے۔
کئی سیاسی لیڈروں نے شرما کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔