نئی دہلی// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر ارون جیٹلی نے پاکستان کے بالاکوٹ میں شدت پسندوں کے کیمپ پر ہندوستانی فضائیہ کی کارروائی کے بارے میں کانگریس لیڈر سیم پترودا کے بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ جو لوگ ملک کی سلامتی اور لوگوں کے جذبات نہیں سمجھتے ہیں وہیں اس طرح کے بیان دیتے ہیں۔وزیر خزانہ مسٹر جیٹلی نے بی جے پی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں کے ایک سوال کے جواب میں کانگریس صدر راہل گاندھی کا نام لئے گئے بغیر کہا کہ جس کے استاذ ایسے ہیں ان کا شاگرد کیسا ہوگا۔انہوں نے کہ اکہ ملک عشروں سے دہشت گردی کا مقابلہ کررہا ہے اور مودی حکومت نے اس مسئلہ پر پالیسی میں تبدیلی کی ہے ۔ پہلے ہم پاکستانی سرحد سے آنے والے دہشت گردوں کو روکتے تھے پھر بھی سال میں ایک دو حادثات ہوہی جاتی تھے ۔ اب جہاں دہشت گرد ہیں وہیں ہم جاتے ہیں۔اانہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پہلے سرجیکل اسٹرائیک اور پلوامہ کے حادثے کے بعد ائر اسٹرائیک بے حد کامیاب رہے اور اس میں شامل سبھی سلامتی اہلکار محفوظ رہے ۔ ان دونوں مہموں میں ضرورت کے حساب سے صرف دہشت گردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا۔ جس کی پوری دنیا نے حمایت کی یہاں تک کہ مسلم ممالک کی تنظیموں نے بھی اس کی مخالفت نہیں کی۔مسٹر جیٹلی نے کہا کہ میچ فرنٹ فٹ پر رہ کر جیتا جاتا ہے بیک فٹ پر نہیں۔ کانگریس کے کسی لیڈر نے پہلی مرتبہ ایسا بیان نہیں دیا ہے بلکہ بار بار اس طرح کے بیانات ان کی طرف سے آرہے ہیں۔واضح رہے کہ مسٹر پترودا نے بالاکوٹ ائر اسٹرائک میں مارے گئے شدت پسندوں کی تعداد کے سلسلے میں ثبوت فراہم کرنے اور کچھ دیگر سوالات کئے ہیں۔یو این آئی