سرینگر//ماسٹر آرٹس نے سیمسنگ گلیکسی نوٹ 9 لانچ کیا ہے۔ اس بات کی جانکاری طارق بٹ منیجنگ ڈائریکٹر ہمراہ محمد حنیف، بزنس منیجر شاہ عمران اور ڈسٹربیوٹرسالار سیلز نے دی۔ اُن کا کہنا تھا کہ موبائیل صارفین کیلئے بکنگ کے پہلے دس دن بہت ہی اچھے رہے اور ہر صارفین سیمسنگ کے اس نئے فون کو لے کر بہت ہی پر جوش تھے۔ واضح رہے کہ سیمسنگ گیلکسی نوٹ 8کی کامیابی کے بعد کمپنی نے گیلکسی نوٹ 9بازار میں متعارف کیا ہے۔ اس سمارٹ فون میں بہت سارے نئے فیچرز دستیاب رکھے گئے ہیں ۔