سرینگر//سیلف ہیلپ گروپوں کے ایک وفد نے یہاں لیفٹیننٹ گورنرسے راج بھون میں ملاقات کی۔سیلف ہیلپ گروپوں نے اپنی کامیابی کی کہانیاں سناتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر کو رورل لائیولی ہڈمشن اوردیگرسرکاری اسکیموں کے رول کے بارے میں جانکاری جس سے کہ ان کے ہنر اور اعتماد کوبڑھاواملااوروہ خودانحصار بن گئے اور اپنی چھوٹی تجارت شروع کی۔سیلف ہیلپ گروپوں نے لیفٹیننٹ گورنر کومطلع کیا کہ انہوں نے اپنی آمدن میں خاطرخواہ اضافہ کیا ہے ۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو متعددمصنوعات دکھائی جوانہوں نے تیار کیں ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے سیلف ہیلپ گروپوں کوبتایا کہ حکومت جموں کشمیرنے کاروباری کلچر کو فروغ دینے کیلئے متعدد اقدام کئے ہیں ۔لیفٹیننٹ گورنر نے انہیں ہرممکن امدادکایقین دلایا۔اس دوران جموں کشمیر نیشنلسٹ پیپلزفرنٹ کاایک وفد شیخ مظفر کی قیادت میں لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی ہوااورعوامی نوعیت کے مختلف مسائل انہیں پیش کئے۔