سرینگر//لشکر طیبہ کے ترجمان ڈاکٹر عبداللہ غزنوی نے کہا ہے کہ سیف الاسلام کا لشکر طیبہ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ایک بیان میں ڈاکٹر غزنوی نے کہا ’’لشکر سے وابستہ سیف الاسلام 14سال قبل جاں بحق ہوچکا ہے اور یہ بھارتی خفیہ ایجنسی کا کوئی میجر ہوسکتا ہے‘‘ ۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو پہلے بھی آگاہ کیا جاچکا ہے کہ لشکر نے کبھی بھی پوسٹرچسپاں نہیں کروائے اور نہ ہی پوسٹروں کے ذریعے کسی کو کوئی پیغام دیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا ’’ہم نے ہمیشہ میڈیا کے ذریعے لوگوں تک اپنا پیغام پہنچایا ہے جو کہ ایک مختص طریقہ ہے‘‘۔ڈاکٹر غزنوی نے بھارتی وزیراعظم کے دورئہ ریاست سے متعلق کہا کہ کشمیریوں کی نظرمیں ان دوروں کے کوئی معنی نہیں اور نہ ہی بھارت کے ترقیاتی پیکیج کشمیری عوام کے دل جیت سکتے ہیں ۔بیان میں لشکر طیبہ چیف محمودہ شاہ نے سرینگر میں فوجی کانوائے پر حملہ کرنے والے جنگجوئوں کو خراج تحسین پیش کیا۔