سرینگر//حریت(ع) چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ جموں کشمیر میں بھارتی جمہوریت کا سیاہ تماشہ بے نقاب ہوا ہے،جبکہ وہ پہلے ہی کہتے رہے ہیں کہ ریاست میں’’ فورسز کے کنٹرول میں جموں کشمیر میں حقیقی جمہوریت نہیں پنپے گی‘‘۔ سماجی رابطہ گاہ ٹیوٹر پر میرواعظ نے تحریر کیا’’ بھارتی جمہوریت کا سیاہ تماشا،اور انکے مقامی و غیر مقامی آلہ کار زیادہ سے زیادہ بے نقاب ہوئے ہیں،اور لوگوں نے نفرت اور مایوسی سے یہ تماشہ دیکھا‘‘۔انہوں نے مزید تحریر کیا’’ فورسز کے کنٹرول میں کھبی بھی حقیقی جمہوریت نہیں پننپے گی اور یہ صرف جوڑ توڑ اور لغو ہوگا،جیسا کہ ہم گزشتہ70برسوں سے دیکھ رہے ہیں‘‘۔