Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

سیاسی ڈرامہ بازی کا دور چلا گیا خاندانی سیاست سے لوگ نالاں:درخشاں

Mir Ajaz
Last updated: September 16, 2024 11:38 pm
Mir Ajaz
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//بی جے پی کے نیشنل ایگزیکٹیو ممبر اور جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے این سی، کانگریس اور پی ڈی پی پر دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کیلئے اور کچھ ووٹ حاصل کرنے کے لیے جھوٹا بیانیہ پھیلا کر لوگوں کو گمراہ کرنے کیلئے تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ خاندانی سیاستدان ہمارے ہزاروں نوجوانوں کے قتل کے ذمہ دار ہیں کیونکہ انہوں نے اقتدار میں رہنے اور بادشاہوں کی طرح برتاؤ کرنے کیلئے کئی دہائیوں تک ڈرامے کی سیاست کا سہارا لیا۔ انہوں نے کہا’’انتخابات میں دھاندلی ، ووٹروں کو دھمکیاں دینا، لوگوں کو اقتدار میں رہنے کیلئے خوف کا کلچر پروان چَڑھایا گیا۔ ہر الیکشن میں یہ افواہیں پھیلاتے ہیں، اقتدار میں رہنے کے لیے لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے جھوٹے بیانیے پھیلاتے ہیں۔ یہ خاندان جموں و کشمیر میں کئی دہائیوں سے جاری خونریزی اور افراتفری کے ذمہ دار ہیں‘‘۔

درخشاں اندرابی شوپیاں میں بی جے پی کی ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہی تھیں۔ جموں و کشمیر کے بی جے پی الیکشن انچارج رام مادھو اور شوپیاں سے پارٹی کے امیدوار جاوید قادری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈاکٹر اندرابی نے کہا ’’ یہ خانوادے جموں و کشمیر میں لوگوں کی تکالیف اور ان کی پریشانیوں کے ذمہ دار ہیں۔سیاسی ڈرامہ بازی کا دور چلا گیا ہے۔ 2024 میں خاندانی سیاست غیر بے محل ہے لیکن یہ خاندانی رہنما اب بھی ایسے بول رہے ہیں جیسے وہ 1947 میں رہ رہے ہوں۔ جموں و کشمیر اب ایک بدلا ہوا خطہ ہے جہاں لوگ امن اور ترقی سے سرفراز ہو رہے ہیں‘‘۔ بعد ازاں ضلع پلوامہ کے نکس میں ایک اور انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اندرابی نے کہا کہ این سی کانگریس اور پی ڈی لیڈران 2008، 2010 اور 2016 کی ہلاکتوں اور آج کے کچھ واقعات کے درمیان فرق سمجھنے سے قاصر ہیں۔انہوں نے کہا’’یہ خاندانی سیاست دان اس حقیقت سے خوش نہیں ہیں کہ اقتدار سے باہر ہونے کے بعد اب کشمیر میں عام لوگوں کو روز روز مارا نہیں جا رہا ہے، اس لیے وہ جموں و کشمیر کی صورتحال کے بارے میں غیر منطقی اور بے ہودہ باتیں کرتے ہیں‘‘۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کٹھوعہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج
پیر پنچال
چناب میں پانی کی سطح بڑھنے پر سلال ڈیم کے دروازے کھول دئے گئے
جموں
ادھم پور میں امسال 87منشیات فروش گرفتار | 2.42کروڑ ر کی منشیات اور4.69کروڑکی جائیداد ضبط
جموں

Related

کشمیر

۔8ہزار لوگوں کیلئے ایک ڈاکٹر جموں وکشمیر میں 5603ڈینٹل ڈاکٹر بیکار

June 30, 2025
کشمیر

گرمی کی شدید لہر جاری، سرینگر میں پارہ34.5ڈگری ۔1سے5اور6سے 8جولائی کو بارش اور تیز آندھی کا امکان

June 30, 2025
کشمیر

نوجوانوں کی بے روزگاری 17.4فیصد تک بڑھ گئی مجموعی شرح 6.7فیصد ، قومی اوسط 3.5فیصد سے تقریباًدوگنی

June 30, 2025
کشمیر

۔3غیر فعال سیاسی جماعتوں کو شوکاز نوٹس رجسٹرڈ جماعتوں کی فہرست سے خارج کرنے کا انتباہ

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?