جموں//کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ کانگریس سمیت سبھی سیاسی جماعتیں مختلف بنیادوں پر لوگوں میں تقسیم پیدا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1990 میں کشمیریوں کے اخراج اور ہلاکتوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وادی میں جو کچھ ہوا اس کے لیے پاکستان اورملی ٹینسی ذمہ دار ہے۔ان کا یہ تبصرہ فلم ’دی کشمیر فائلز‘ پر جاری تنازعہ کے پس منظر میں آیا، جو کشمیری پنڈتوں کے 1990 کے اخراج پر مبنی ہے۔آزاد نے کہا"سیاسی جماعتیں مذہب، ذات پات اور دیگر چیزوں کی بنیاد پر (لوگوں کے درمیان) تقسیم کرتی ہیں۔، میں کسی بھی پارٹی کو معاف نہیں کر رہا ہوں، بشمول
میری (کانگریس)۔ سول سوسائٹی کو ساتھ رہنا چاہیے، بلا امتیاز ذات پات، مذہب سب کو انصاف ملنا چاہیے‘‘۔آزاد نے مزید کہا جموں و کشمیر میں جو کچھ ہوا ہے اس کے ذمہ دار پاکستان اور عسکریت پسند ہیں۔ اس نے جموں اور کشمیر میں سبھی کو متاثر کیا ہے، بشمول ہندو، کشمیری پنڈت، مسلمان، ڈوگرہ۔