عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں و کشمیر حکومت نے سہیل نور شاہ کو محکمہ صحت اور طبی تعلیم (ایچ اینڈ ایم ای) میں ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر تعینات کیا ہے۔ایک حکم نامے کے مطابق، جناب سہیل نور شاہ، جے کے اے، چیف سیکریٹری کے دفتر میں ایڈیشنل سیکریٹری، کو تبدیل کرکے حکومت، محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔اسے 30 نومبر 2023 کو اپنی نئی پوسٹنگ کی جگہ پر جوائن کرنے کے لیے فارغ کردیا جائے ۔