نئی دہلی/یو این آئی/مرکز کی طرف سے فوج میں بھرتی کے لیے لائی گئی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف آج ’بھارت بند‘ کی کال دی گئی ہے۔ اس ’بھارت بند‘ کو کانگریس کی حمایت بھی حاصل ہے۔ اس کا اثر ملک بھر میں نظر آیا۔راجدھانی دہلی میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج کرنے والے یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے دہلی کے تلک برج ریلوے اسٹیشن پر ٹرین روک کر احتجاج کیا۔ اس دوران پولیس نے انہیں وہاں سے ہٹانے کے لیے طاقت کا استعمال کیا اور کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔صرف دہلی بلکہ ملک کی کئی ریاستوں میں بھارت بند کا کافی اثر دیکھا گیا۔ کئی ریاستوں میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ بہار کے 20 اضلاع میں انٹرنیٹ بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دارالحکومت دہلی سے متصل اتر پردیش کے نوئیڈا میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ ہریانہ کے حصار ضلع میں نوجوانوں نے کسانوں کے ساتھ مل کر رامائن ٹول پلازہ پر قبضہ کرلیا اور اسے مفت میں کروادیا۔ اترپردیش میں اعلان کئے گئے بھارت بند کا ملا جلا اثر دکھائی دیا۔بند کے پیش نظر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے احتیاط کے طور پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔اے پی میں پولیس سخت حفاظتی اقدامات کر رہی ہے ۔ ریلوے اسٹیشنوں میں دفعہ 144 نافذ کردیاگیا ہے تاکہ ریلوے اسٹیشنوں میں کسی بھی قسم کی ہنگامہ آرائی یا پھر تشدد کو روکا جاسکے ۔ اگنی پتھ منصوبہ کے خلاف چل رہے مظاہرے کو دیکھتے ہوئے انڈین ریلوے نے الگ الگ زون میں ملک بھر میں سبب کل صبح 8 بجے تک ملک بھر میں 539 ٹرینوں کو رد کیا گیا ہے