جموں//آل جموں و کشمیر سکھ رابطہ کمیٹی کے چیئرمین ایس اجیت سنگھ نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو سکھ برادری سے متعلق مختلف مسائل سے آگاہ کیا جن میں یو ٹی میں آنند میرج ایکٹ کا نفاذ، سکولی تعلیم میں پنجابی زبان کو فروغ دینا، پبلک سروس کمیشن میں سکھ برادری کی نمائندگی وغیرہ شامل ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے چیئرمین آل جے اینڈ کے سکھ کوآرڈینیشن کمیٹی کو بات چیت کے دوران ان کی طرف سے پیش کردہ مسائل کے مناسب ازالے کا یقین دلایا۔جموں میں وائس چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل کپواڑہ حاجی فاروق احمد میر کی لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔