عازم جان
بانڈی پورہ //بانڈی پور ہ قصبہ میں نامعلوم موٹرسائیکل کی زد میں آکر 52 سالہ خاتون شدید زخمی ہوگئی ۔خاتون کی شناخت سارہ بیگم کے نام سے ہوئی ہے ، جو آلوسہ بانڈ پورہ کی رہائشی علی محمد ڈار کی اہلیہ ہے۔ابتدائی طور پراسے ضلع ہسپتال بانڈی پورہ لے جایا گیا اور بعد میںصورہ ہسپتال سرینگر روانہ کردیا گیا ۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کیا ہے اور موٹر سائیکل سوار کو تلاش کرنے کی کوششیں شروع کیں۔