سرینگر // شوپیان و دیالگام میں ہوئی جنگجوئوں اور شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف مزاحمتی قیادت کی طرف سے ہڑتال کال کے پیش نظر وادی میں آج سکول اور کالجزبند کرنے کا فیصلہ کیا گیا نیز تمام امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ایک سرکاری ترجمان نے کہا ہے کہ وادی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ریاستی سرکار نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ سوموار 2اپریل کو سکول اور کالجز بند رہیں گے۔اس دوران کشمیر یونیورسٹی کے ایک بیان کے مطابق 2اپریل کو یونیورسٹی کے تحت لئے جانے والے تمام امتحانات ملتوی کئے گئے ہیں جن کی نئے سرے سے نوٹیفکیشن بعد میں جاری کی جائے گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں درس و تدریس کا کام بھی بند رہے گا۔سینٹرل یونیورسٹی اور اسلامک یونیورسٹی نے بھی انکی طرف سے 2اپریل کو لئے جانے والے امتحانات ملتوی کئے گئے ہیں۔