ریاسی//16دسمبر2017سے ڈول ہستی پاﺅر اسٹیشن میں زیر قیادت یوگیندر کوٹھاسوچھتا مہم میں بدھ کے روز سکولی بچوں نے بھی شرکت کی۔ پروگرام میں شرکت کرنے والے بچوں نے سوچھتا کے تئیں اپنے وعدے کا اعادہ کیا اور رواں موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کےلئے بطور سوچھتا ایمبیسڈر کے رول کی حلاف اُٹھائی۔سکولی بچوں نے پاﺅر اسٹیشن کی جانب سے ”سوچھ بھارت، اور توانائی بچاﺅ“کے موضوع پر منعقدہ مصوری مقابلوں میں بھی شرکت کی۔کیندریہ ودیالیہ کشتواڑ، اور ڈی اے وی فرید آباد کے بچوں نے اس مقابلہ میں شرکت کی اور لوگوں کو سوچھتا ابھیان کی جانب راغب کرنے کے لئے اپنے خیالات کو مصوری کے ذریعہ سے پیش کیا ۔ اس موقعہ پر ستیہ ون،جگل کشور شرما ،سندیپ کمار، وینیت کمار گپتا بھی موجود تھے۔.