عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // ڈائریکٹرسکول ایجوکیشن کشمیر تصدق حسین نے کہا کہ موسم خوشگوار ہے اور کشمیر میں سکول کے اوقات میں تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا”موسم خوشگوار ہے، یہ 32 ڈگری سیلسیس ہے، ہمیں اپنے بچوں کو پڑھانا ہے اور انہیں موسم کے خلاف مزاحم بنانا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ موسم کی صورتحال سے آگاہ ہے اور اگر ضرورت پڑی تو اس کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔ڈائریکٹر نے کہا کہ جب موسم کی غیر معمولی صورتحال پیدا ہو گی تو انتظامیہ اس کے مطابق سکول کے اوقات میں تبدیلی کا فیصلہ کرے گی۔ واضح رہے کہ وادی سمیت جموں و کشمیر میں گرمی کی لہر جاری ہے جس کو دیکھتے ہوئے صوبہ جموں کے گرمائی زون کے تحت پڑنے والے تعلیمی ادوورں میں یکم جون سے گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔