سرینگر/محکمہ سکولی تعلیم نے جمعرات کو اعلان کیا کہ سکولوں کی جاری سرمائی تعطیلات مارچ2تک بڑھائی کئی ہیں۔
سکولی ایجوکیشن محکمہ کے حکام نے کہا کہ اس ضمن میں باضابطہ حکمنامہ جاری کردیا گیا ہے۔
حکمنامے کے مطابق سبھی پرائمری سے ہایئر سیکنڈری تک کے تعلیمی ادارے سرمائی تعطیلات کے سلسلے میں 2مارچ تک بند ر ہیں گے۔
ان سکولوں میں درس و تدریس کا کام5مارچ سے شروع ہوگا،تاہم تدرسی عملے کو بتایا گیا ہے کہ وہ 25سے ہی سکولوں میں حاضر رہیں۔