سرینگر//محکمہ تعلیم نے سرکاری و نجی اسکولوں میں سرمائی تعطیل کے حوالے سے حکومت کو تجویز پیش کی ہے جس کی رو سے 8ویں جماعت تک 6دسمبر جبکہ 9ویں جماعت سے 12ویں جماعت تک 17دسمبر سے تعطیطات کا اعلان کی سفارش کی گئی ہے ۔محکمہ تعلیم کی اس تجویز پر گورنر انتظامیہ نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے ۔بدھ کو محکمہ تعلیم کی جانب سے ریاستی انتظامیہ کو تجویز پیش کی گئی کہ سردیوں میں اضافے کے پیش نظر پرائیمری جماعتوں کی تعطیل کا اعلان کیا جائے ۔محکمہ تعلیم نے سفارش کی ہے کہ 8ویں جماعت تک 6جنوری سے 2مارچ 2019جبکہ9ویں جماعت سے12ویں جماعت تک 17دسمبر سے 23فروری2019تک تعطیل رکھی جائے۔ڈائریکٹر ایجوکیشن جی این یتو نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ والدین کے مطالبے پر محکمہ تعلیم نے سرمائی تعطیل کے حوالے سے انتظامیہ کو ایک پروپوزل ارسال کیا ہے تاہم اس پر ابھی تک حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے