سرینگر //ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر اے جی آہنگر نے بدھ کو انٹروینشنل پلمو نولوجی(Interventional pulmonology) لیبارٹری کا افتتاح کیا ۔ لیبارٹری میں تھورسکوپی اور چھاتی کا الٹرا سوائنڈ بھی کیا جائے گا ۔سکمز میں قائم کی گئی یہ لیبارٹری شمالی بھارت میں جدید ترین لیبارٹریز میں سے ایک ہوگی ۔اس موقع پر ڈائریکٹر سکمز نے کہا کہ لیبارٹری قائم ہونے سے سکمز آنے والے مریضوں کو راحت نصیب ہوگی ۔ اس سے قبل چیف سیکریٹری اے کے مہتا نے سکمز میں سکل ڈیولپمنٹ ٹرانگ لیبارٹری کا افتتاح کیا تھا ۔ اس موقع پرپھیپھڑوں کے شعبہ کے سربراہ نے کہا کہ وادی میں پھپھڑوں کے کینسر میں اضافہ کے سبب یہ لیبارٹری انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں لیبارٹری میں کئی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر اے جی آہنگر نے کہا کہ سابق سربراہ پلمونولوجی پرویز احمد کول نے شعبہ کے کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں کلیدی رول اداد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں سکمز میں کام کرنے والے ملازمین مریضوں کے علاج میں جدید سہولیات کی اہمیت کو سمجھے گے۔ تقریب میں میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد جان، ڈین فیکلٹی ڈاکٹر عمر جاوید شاہ اور دیگر شعبہ جات کے سربراہان بھی موجود تھے۔