Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

سکمزمعاشرےکی شہ رگ سکینہ ایتو کا تحقیق میں اعلیٰ معیار برقرار رکھنے پر زور

Mir Ajaz
Last updated: January 20, 2025 10:54 pm
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// صحت ، طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم کی وزیر سکینہ ایتو نے کہاکہ شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز)کی شراکت کو معاشرے کیلئے بے مثال قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ انسٹی ٹیوٹ ہمارے ہیلتھ کیئر سسٹم کا سنگ بنیاد ہے اور اس کی کارکردگی کا مستقل بنیادوں پر ہزاروں لوگوں کی فلاح و بہبود پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔سول سیکرٹریٹ میںسکمزکی کارکردگی اور کام کاج کا جائزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ، ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر اشرف گنائی ، ڈائریکٹر جنرل بجٹ، ڈائریکٹر فائنانس ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، میڈیکل سپرانٹنڈنٹ سکمزاور محکمہ صحت اور طبی تعلیم اورسکمزصورہ کے دیگر سینئر افسران سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔سکینہ ایتو نے اس موقع پر افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکمز نہ صرف وادی کشمیر بلکہ پڑوسی علاقوں کے مریضوں کو علاج و معالجہ فراہم کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سکمزکی شراکت معاشرے کیلئے بے مثال ہے۔ ایتو نے کہا’’سکمزہمارے ہیلتھ کیئر سسٹم کا سنگ بنیاد ہے اور اس کی کارکردگی کا مستقل بنیادوں پر ہزاروں لوگوں کی فلاح و بہبود پر براہ راست اثر پڑتا ہے‘‘۔انہوں نے اس باوقار ادارے میں مریضوں کی دیکھ بھال، طبی تعلیم اور تحقیق میں اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا’’ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کیلئے اجتماعی طور پر کام کرنا چاہئے کہ انسٹی ٹیوٹ اپنے لوگوں کو جدید اور معیاری ادویات کی فراہمی میں اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کام کرتا رہے‘‘۔سکمزمیں بنیادی ڈھانچے کی موجودہ حالت بشمول آئی پی ڈی اوراو پی ڈی مریضوں کی سہولیات، تشخیصی مراکز کے ساتھ ساتھ ہنگامی خدمات کو مزید بہتر بنانے کیلئے انتظامیہ پر زور دیا۔انہوں نے ہدایت دی کہ انسٹی ٹیوٹ میں سہولیات کو بہتر بنانے اور مریضوں کے آرام کو یقینی بنانے کیلئے جاری منصوبوں پر کام کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں بھیڑ کم کرنے کیلئے حکمت عملی پر زور دیا تاکہ مریضوں کا مؤثر علاج ہو سکے۔افرادی قوت اور عملے کی کمی کے مسئلے کو حل کرتے ہوئے سکینہ ایتو نے ڈائریکٹر سکمز سے کہا کہ وہ کلیدی محکموں کیلئے ضروری پیرا میڈیکس اور دیگر طبی پیشہ ور افراد کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کریں جب تک کہ باقاعدہ بھرتیاں نہیں ہو جاتیں۔ انہوں نے سکمزانتظامیہ سے کہا کہ بھرتی عمل کے دوران شفافیت کو برقرار رکھا جائے۔انسٹی ٹیوٹ کے مالی اور وسائل کی تقسیم کا جائزہ لیتے ہوئے سکینہ ایتو نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ مختلف کاموں کو انجام دیتے ہوئے شفافیت اور جوابدہی کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے محکمہ خزانہ کے ساتھ تال میل میں بی ای ایم ایس پورٹل پر اخراجات کو بروقت اپ ڈیٹ کریں۔میٹنگ کے دوران ڈائریکٹر سکمزنے ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی اورادارے میں مریضوں کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے دو بڑی کامیابیاں لیور ٹرانسپلانٹ اور امراض قلب کے متاثرنوزائیدہ ،بچوں کی دل کی سرجری کے آغاز سے حاصل کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انسٹی ٹیوٹ روزانہ کی بنیاد پر 260 سے زائد مریضوں کو داخل کرتا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
تعطیلات میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں، موسمی صورتحال پر گہری نظر ، حتمی فیصلہ کل ہوگا: حکام
تازہ ترین
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سری نگر میں عاشورہ جلوس میں شرکت
تازہ ترین
پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد
پیر پنچال
راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق
پیر پنچال

Related

کشمیر

عاشورہ کا باوقار انعقاد یقینی بنائیں وزیرصحت وتعلیم سکینہ ایتوکی حکام کوہدایت

July 5, 2025
کشمیر

میر بحری میں9ویں محرم کا ماتمی جلوس عزاداروں کا شہدائے کربلا کو خراج عقیدت

July 5, 2025
کشمیر

امام حسینؑ کی شہادت قیامت تک مشعل راہ ایل جی ،وزیراعلیٰ اورڈاکٹر فاروق کا خراج عقیدت

July 5, 2025
کشمیر

بدامنی کو ہوا دینے کی مبینہ کوشش شہرمیں متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?