نئی دہلی// دہلی کے وزیراعلی اروند کیجری وال نے عامر خان اور زائرہ وسیم کی اداکاری سے سجی 'سیکرٹ سپراسٹار' فلم کی تعریف کی اور کہا کہ اسے ہر شخص کو دیکھنا چاہئے ۔ ایک ٹوئٹ میں مسٹر کیجریوال نے جنہوں نے خصوصی اسکریننگ کے دوران یہ فلم دیکھی، کہا کہ سیکرٹ سپراسٹار شاندار فلم ہے ۔ ہر شخص کو دیکھنا چاہئے ۔ دیوالی کے موقع پر 'گول مال اگین' کے ساتھ ریلیز ہوئی 'سیکرٹ سپراسٹار' گلوکارہ بننے کی خواہش مند انسیا کے اردگردگھومتی ہے ۔یہ لڑکی موسیقی اور گلوکاری کی دنیا میں اپنا مقام بنانا چاہتی ہے مگر اس کے قدامت پسند والد اس کے شدید مخالف ہیں۔