عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سرینگر میں گورنمنٹ ڈگری کالج بمنہ کے قریب ایک خطرناک صورتحال سامنے آئی ہے، جہاںکھلے مین ہول نے مسافروں، خاص طور پر بائیک چلانے والوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک کے بیچوں بیج مین ہول کا ڈھکن گذشتہ کئی ہفتوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور آئے روز یہاں حادثات پیش آتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مقامی دکانداروں نے انتباہی علامات کے تحت مین ہول کے ارد گرد چند چٹانیں رکھی ہیں، جو ڈرائیوروں کو خبردار کرنے کے لیے کافی نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ رات کے دوران یہاں اکژو بیشتر سکوٹر سوار حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہوجاتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سڑک پہلے سے ہی خراب حالت میں ہیںاور اب مین ہول بھی ایک مصیبت بن چکا ہے۔ لوگوں کا الزام ہے کہ اس اہم سڑک کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے اور گذشتہ سڑک کی تعمیر و تجدیدکے ساتھ ساتھ ڈگری کالج کا یہ مین ہول ایک خطرہ بن چکا ہے۔لوگوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سڑک کی فوری مرمت کی جائے۔