عاصف بٹ
کشتواڑ //ضلع کشتواڑ کے مغل میدان علاقے میں پیر کی دوپہر سڑک کی تعمیر کے دوران اچانک پتھر گرنے کی وجہ سے ایک عام راہگیر لقمہ اجل بن گیا جس کے بعد مقامی لوگوں اور لواحقین نے قومی شاہرا ہ کو بند کر کے تعمیر اتی کمپنی کیخلاف شدید احتجاج کیا ۔کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق مغلمیدان کے سنگمبتی کے قریب قومی شاہرہ 244 کی کشادگی کا کام جاری تھا جس کے دوران ایک عام راہگیر پتھر کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری طورپر علاج معالجہ کیلئے نزدیکی طبی مرکز میں منتقل کیاگیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اُس کو مردہ قرار دے دیا ۔مرنے والے کی شناخت مکھنہ ولد سلطان احمد سکنہ ملواڈ مغلیمدان کے طور ہوئی ہے ۔ واقعے کے فوری بعد مقامی لوگوں نے قومی شاہرہ کو بند کرکے احتجاج کیا ۔لواحقین نے الزام لگایا کہ سڑک تعمیر کررہی کمپنی کی لاپرواہی کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ہے۔انھوں نے فوری طور اسکی معاملے کی علی سطحی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔احتجاج کے دوران ایس ڈی ایم چھاتروں اور نائب تحصیلدار و پولیس آفیسران موقع پر پہنچے اور ان کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا ۔دوسری جانب پولیس نے اس سلسلہ میں تعمیر اتی کمپنی کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔