عشرت حسین بٹ
منڈی// ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ سلونیاں وارڈ نمبر بلاک ساتھرہ میں محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے بی پاتھ ڈرین اور مین سڑک کا کام شروع کیا گیا تھا جس کے بعد اُسی تعمیری کام کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا جس کو لے کر علاقہ کے لوگوں نے متعلقہ محکمہ کے خلاف بدھ کو احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے کہاکہ اگر کچھ روز قبل اس تعمیری کام کو متعلقہ ٹھیکیدار نے شروع کیا تھا تو کچھ ہی دن کے بعد اسی تعمیری کام کو کیوں دوسری جگہ منتقل کیا گیا۔؟ انہوں نے کہا کہ کاغذات کے مطابق اس تعمیری کام کا نام ڈرین بی ہاتھ اور مین سڑک جو کہ محمد خادم جٹ کے گھر تک تعمیر کرنا ہے لیکن متعلقہ سابقہ سرپنچ کے کہنے پر ٹھیکیدار نے اس تعمیری کام کو منتقل کیا۔ محمد لطیف جٹ نامی ایک مقامی شخص نے کہا کہ گزشتہ پندرہ برس سے اس علاقہ کے تین سو سے زائد لوگ اس سڑک ڈرین کے منتظر تھے مگر نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس تعمیر کام کو محکمہ کی جانب سے دوسری جگہ منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے انہوں ڈی ڈی سی ممبر کو بھی بتایا اور انہوں نے کہا کہ وہ پلان کے مطابق دیکھیں گے اور جو تعمیری کام جہاں کا ہے وہیں پر کیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اور اس علاقہ کے لوگ کسی بھی قیمت پر اس تعمیر کام کو دوسری جگہ نہیں ہونے دیں گے۔ علاقہ کے لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اور متعلقہ محکمہ کے آفسران سے کہا ہے کہ وہ اس خود علاقے کا دورہ کر کے جس طرح پلان میں اس تعمیری کام کو رکھا گیا ہے وہیں پر تعمیر کروائیں۔