عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//نوشہرہ سرینگر میں سڑک کا مین ہول دب جانے سے ایک تشویشناک صورتحال پیدا ہوئی ہے، جہاں مسافروں کو خبردار کرنے کے لیے سڑک کے ایک حصے کو پتھروں اور کپڑے سے نشان زد کیا گیا ہے۔ تاہم، یہ عارضی حل حادثات کو روکنے کے لیے کافی نہیں ہو سکتا۔لوگوں کا کہنا ہے کہ رات کے وقت اور نا موفق موسمی حالات کے دوران یہاں حادثات پیش آتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کئی ہفتوں سے یہ میں ہول دب چکا ہے اور خراب سڑک مسافروں کے لیے خطرہ ہے، خاص طور پر وہ لوگ جو تیز رفتاری سے یارات کے دوران سفر کرتے ہیں۔مقامی لوگوں نے پتھروں اور کپڑوں کو تباہ شدہ جگہ کو نشان زد کرنے کے لیے استعمال کیا ہے تاہم یہ حادثات کو روکنے کے لیے کافی ہے۔ لوگوں کا الزام ہے کہ اس اہم سڑک کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔لوگوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس جگہ کی مرمت کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ سڑک مسافروں کے لیے محفوظ ہو۔