پرویز خان
منجا کوٹ //منجا کوٹ قصبہ میں گزشتہ کئی دنوں سے شاہراہ کے کناروں پر غیر قانونی پارکنگ کیساتھ ساتھ سڑک کناروں پر ریت بجری اور سریا کے ڈھیر جمع کئے گئے ہیں تاہم جموں وکشمیر پولیس کیساتھ ساتھ سیول انتظامیہ کی جانب سے کوئی دھیان ہی نہیں دیاجارہا ہے ۔مقامی لوگوں نے پولیس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ منجا کوٹ پولیس سٹیشن اور تحصیلدار دفتر کے ساتھ ہی شاہراہ پر روزانہ درجنوں گاڑیاں غیر قانونی طریقہ سے پارک کردی جاتی ہیں لیکن قاعدہ کیخلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے تحصیل ہیڈ کوارٹر پر قائم کردہ سرکاری و نجی سکولوں میں جانے والے بچوں کو جہاں پر یشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے وہائیں ان کی جانوں کو بھی خطرہ لائق ہو گیا ہے ۔غور طلب ہے کہ منجا کوٹ میں 13نجی اور سرکاری سکولوں کیساتھ ساتھ 2مدرسے بھی قائم ہیں جن میں روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں طلباء تعلیم حاصل کرنے کیلئے آتے ہیں تاہم انتظامیہ کی لاپرواہی کیو جہ سے شاہراہ ان بچوں کیلئے انتہائی خطرے ناک بن چکی ہے ۔
اسی طرح تحصیل دفتر اور قصبہ میں قائم جموں وکشمیر بینک اور گرامین بینک میں روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ آتے ہیں ۔اس کے علاوہ مقامی مساجد میں بھی نمازیوں کی ایک بڑی تعداد نما ز پڑھنے کیلئے جمع ہوتی ہے لیکن اس چھوٹے قصبے میں لاقانونیت اور انتظامیہ کے تعینات آفیسران کی لاپرواہی کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوتی جارہی ہے ۔مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مقامی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی جائیں تاکہ قاعدہ پر سختی کیساتھ عمل کروانے کیلئے عملی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جاسکیں ۔