عاصف بٹ
کشتواڑ //منگل کی شام ضلع کشتواڑ کے دچھن علاقہ میں رونما ہوے سڑک حادثے میں ایک ہی کنبے کے لقمہ اجل ہوے چار افراد کی آخری رسومات بدھ کی دوپہر سوندرمیں ادا کی گی جس کے دوران ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔دلدوز سڑک حادثے میں لقمہ اجل ہوے ماں نوزائیدہ بچے دو بیٹوں کی ایک ساتھ نمازجناز ادا کی گی جس میں پورے علاقہ سوگوار تھا اور ہرایک کی انکھوں سے انسوں جاری تھے۔ آخری رسومات ادا کرنے کے دورہ دچھن و اسکے قریبی علاقوں سے لوگ موجود تھے۔پورا علاقہ صف ماتم میں ڈوب گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ قریب پانچ سال بعد یہ سبھی لوگ واپس گھرجارہے تھے اور گھر پہنچے سے چند کلومیٹر قبل ہی موت انکا انتظار کررہی تھی۔گھرمیں تعزیت پرسی کیلئے لوگوں کی بھیڑ جمع ہے۔ حادثے میں زخمی ہوئی سات سالہخطیجہ بانو سرینگر کے ہسپتال میں زیرعلاج ہے جبکہ اسکا والد 40سالہ افلال وانی بھی سرینگر ہسپتال میں زیرعلاج ہے ۔کئی سیاسی و سماجی جماعتوں کے اراکین نے اہل خانہ کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا جبکہ مرنے والوں کو پُر نم آنکھوں کیساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہے ۔