محمد تسکین
بانہال // بانہال میں عشر کے علاقے میں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ایک سیکوٹی حادثے کا شکار ہوئی اور اس حادثے میں دو سوار زخمی ہوئے ہیں۔پولیس اور مقامی رضاکاروں کی طرف سے فوری بچائوکارروائی کرکے دونوں زخمیوں کو بانہال ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے زخمیوں کی شناخت محمد عارف ولد عبدالکریم سکنہ منگت اور محمد عاقب ولد عبدالقاسم سکنہ چملواس بانہال کے طور کی گئی ہے اور دونوں کو ہسپتال سے گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔