سرینگر//وادی میں سڑک کے مختلف حادثات پیش آئے جن میں ایک لڑکی لقمہ اجل اور دیگر چار افراد زخمی ہوئے۔ سڑک حادثے میں سوپور میں ایک لوڑ کیر یر زیرنمبرJK05A-9958 جس کو ڈرائیور پرمجیت سنگھ ولد منگت سنگھ ساکن شالیکورٹ چلارہاتھا نے ایک لڑکی زہرہ دختر محمد مقبول میر کو ٹکرمارکر زخمی کیا ۔ زخمی کو علاج ومعالجہ کیلئے ڈسڑکٹ اسپتال بارہ مولہ منتقل کیاگیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھی ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ ادھر مندیان کیرن کپواڑہ کے نزدیک ایک لوڑ کیر یر زیرنمبرJK09A-8384 جوکہ مندیان سے کندن کی طرف جارہاتھا سڑک سے پلٹ کر نالے میں گر گیا۔ اس حادثے میں سعید لون ولد اکبرلون ، رشید لون ولد غلام مصطفی اور صداقت لون ولد غلام حُسین زخمی ہوئے جن کوعلاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ سڑک کے ایک اور حادثے میں پیٹرول پمپ لالبازار سرینگر کے نزدیک ایک سنٹرو گاڑی زیرنمبرJK01K-9526 جس کو ڈرائیور کوثر عارف ساکن بژھ پورہ چلارہی تھی نے ایک راہگیر غلام نبی کھٹانہ ولد تاکھٹانہ ساکن کالا کوٹ راجوری کو ٹکرمارکر زخمی کیا جس کوعلاج و معالجہ کیلئے صورہ میڈکل انسٹی چیوٹ منتقل کیاگیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔