بلال فرقانی
سرینگر//رواں سال میں سڑک حادثات میںابھی تک 621 قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور 6122 افراد زخمی ہو گئے ہیں جو خطہ کے مختلف حصوں میں ہونے والے تکلیف دہ حادثات کی سنگین تصویر پیش کرتے ہیں۔وادی کشمیر میں محض ستمبر تک مجموعی طور پر2722 ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں198جان لیوا ثابت ہوئے جن میں240افراد لقمہ اجل بن گئے۔1524ٹریفک حادثات میں2250لوگ زخمی ہوئے۔جموں صوبے کی صورتحال اس سے بھی بد تر ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر2735ٹریفک حادثات میں299جان لیوا ثابت ہوئے جن میں381افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ دیگر2436ٹریفک حادثات میں3872افراد زخمی ہوئے۔ اس طرح جموں کشمیر میں رواں سال ستمبر تک مجموعی طور پر ٹریفک حادثات کی تعداد کی تعداد4457ہے جن میں497حادثات جان لیوا ثابت ہوئے۔ جموں ضلع میں ٹریفک کے سب سے زیادہ حادثات807 رونما ہوئے جن میں96افراد کی قیمتیں ضانیں ضائع ہوئیں جبکہ1090زخمی ہوئے تاہم سرینگر ضلع میں363ٹریفک حادثات میں36افرادجان بحق اور379زخمی ہوئے۔ضلع پلوامہ،شوپیاں اور کپوارہ میں سب سے کم ہلاکتیں دیکھنے کو ملیں جہاں شوپیاں میں47حادثات میں5افراد جاں بحق جبکہ68زخمی ہوئے ۔کپوارہ میں82ٹریفک حادثات میں5افراد لقمہ اجل بن گئے اور127زخمی ہوئے ۔ ضلع پلوامہ میں76ٹریفک حادثات میں بھی5افراد موت کی آغوش میں سو گئے اور98زخمی ہوئے۔ حادثات میں زخمی ہونے والے لوگوں کی تعداد ضلع اننت ناگ سے ہے جہاں254واقعات میں35افراد ہلاک جبکہ337زخمی ہوئے۔ریلوے کشمیر اور ریلوے جموںمیںکوئی بھی حادثہ پیش نہیں تاہم کٹرہ ریلوے میں3حادثات رونما ہوئے جس میں ایک شخص ہلاک جبکہ3زخمی ہوئے۔ جموں سے متعلق اعداد شمار کے مطابق ڈوڈہ ضلع میں رونما ہونے والے حادثات میں سب سے کم ہلاکتیں ہوئیں۔ڈوڈہ میں ستمبر تک184ٹریفک حادثات میں19افراد جاں بحق جبکہ253زخمی ہوئے جبکہ سانبہ اور پونچھ اضلاع میں بھی22افراد کو اپنی جانیں گنوانی پڑی۔ پونچھ میں139حادثات میں230افراد زخمی اور سانبہ میں185ٹریفک حادثات میں238زخمی ہوئے۔ کھٹوعہ ضلع میں سب سے زیادہ501افراد332حادثات میں زخمی ہوئے اور30افراد موت کی آغوش میں سو گئے جبکہ ضلع ادھمپور میں زخمی ہونے والوں کی تعداد414تھی جبکہ307ٹریفک حادثات میں57افراد بھی ہلاک ہوئے۔ان حادثات کے انسانی پہلو کا اندازہ لگانا بہت ضروری ہے۔