نئی دہلی // روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی ایک نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اپریل سے موت کی صورت میں ہٹ اینڈ رن مہلوکین کے لواحقین کے لواحقین کودیئے جانے والے معاوضے میں آٹھ گنا اضافہ کر کے 2 لاکھ روپے کر دیا جائے گا۔ جبکہ ہٹ اینڈ رن کیس میں شدید زخمی ہونے والے شخص کو دئے جانے والے معاوضے کوموجودہ 12,500 روپے سے بڑھا کر 50,000 روپے کیا گیا ہے ۔ مرکزی وزارت ٹرانسپورٹ نے 25 فروری کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا کہ اس اسکیم کو 'ہٹ اینڈ رن موٹرایکسیڈنٹ اسکیم کے متاثرین کو معاوضہ 2022 کہا جاسکتا ہے اور یہ یکم اپریل 2022 سے نافذ العمل ہوگا۔سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کی طرف سے اتوار کو جاری کردہ ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس نے ہٹ اینڈ رن موٹر حادثات کے متاثرین کے معاوضے کی اسکیم کو 25 فروری 2022 کے نوٹیفکیشن کے ذریعے مطلع کیا ہے تاکہ بڑھے ہوئے معاوضے کو پورا کیا جا سکے۔