بلال فرقانی
سرینگر// جموں کشمیرکے5اضلاع میں سڑکوں کی تعمیر پر کچھوے کی رفتارسے کام جاری ہے جبکہ موسم سرما کی آمد کے بعد ان اضلاع میں کام مزید سست ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ تعمیرات عامہ نے سال رواں میںجموں کشمیر میں16ہزار میں سے13ہزار کلو میٹروں کو اگرچہ مکمل کیا ہے تاہم بارہمولہ،گاندربل،ریاسی اور ڈوڈہ اضلاع میں کام سست رفتاری کے چل رہا ہے۔ متعلقین کا ماننا ہے کہ وادی میں موسم سرما کے دوران بیشتر تعمیراتی کام جہاں بند ہوتے ہیں وہیں سبھی موسموں کے دوران سڑکوںپرتار کول بچھانے کیلئے ایک مخصوص درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے،جو آئندہ6ماہ تک ممکن نہیں ہے۔ محکمہ تعمیرات عامہ کے ایک سابق ایگزکیٹو انجینئر عبدالرشید شاہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سبھی موسموں میں سڑکوں پر کام کا مطلب ہے کہ مناسب مواد سے بنی سڑک جو تر یا خشک موسم میں غیر محدود اور بغیر امدادی گاڑیوں کی نقل و حرکت کیلئے آمدورفت ہو۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سڑکیں گرما کے8مہینوں میں تعمیر کی جاتی ہیں جبکہ موسم سرما میںان سڑکوں پر کام متاثر ہوتا ہے۔محکمہ شماریات کے مطابق امسال مجموعی طور پر16ہزار کلو میٹر سڑکیں مکمل کرنے کا ہدف قرر کیا گیا تھا تاہم موسم سرما سے قبل صرف13ہزار کلو میٹروں کو مکمل کیا گیا۔ انہوں نے اعدادو شمار بتاتے ہوئے کہا کہ بارہمولہ میں668کلو میٹروں میں 508،گاندربل میں292کلو میٹروں میں سے236، بڈگام میں550کلو میٹروں میں 408،بانڈی پورہ میں229کلو میٹروں میں200 جبکہ شوپیاں میں239کلو میٹروں میں223کلومیٹروں کو مکمل کیاگیا۔ محکمہ شماریات نے تاہم بتایا کہ ضلع سرینگر میں51کلو میٹروں میں 50کولگام،483کلو میٹروں میں463،پلوامہ میں339کلو میٹروں میں321اور اننت ناگ میں901کلو میٹروں میں سے849کلو میٹر سڑکوں کو مکمل کیا گیا۔ محکمہ اعداد وشماریات نے وزیر اعظم دیہی ترقی سڑک یوجنا کے سپر انٹنڈنٹ انجینئر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاسی میں ستمبر کے آخر تک860کلو میٹروں میں سے571،کشتواڑ میں769کلو میٹروں میں 545،ڈوڈہ میں1000کلو میٹروں میں سے768، رام من میں589کلو میٹروں میں503 اور دھمپور میں1857کلو میٹروں میں سے1595کلو میٹروں کو مکمل کیا گیا۔ مزید تفصیلات کا اشتراک کرتے ہوئے رپورٹ میں بتایا گیا کہ ضلع جموں میں834کلو میٹروں میں748،کھٹوعہ میں1587کلو میٹروں میں سے1456پونچھ میں512کلو میٹروں میں476سامبا میں244کلو میٹروں میں سے228 اور راجوری میں2123کلو میٹروں میں سے1991کلو میٹر سڑکوں کو تیار کیا گیا۔