نیوز ڈیسک
نئی دہلی//لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار کو فوج کا نیا نائب سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔وہ اس وقت آرمی ہیڈ کوارٹر میں ڈپٹی چیف آف آرمی سٹاف (حکمت عملی) کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل این ایس آر سبرامانی، جو اس وقت ادھم پور میں شمالی کمان کے ہیڈکوارٹر میں چیف آف اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، کو لکھنؤ میں اگلے سینٹرل آرمی کمانڈر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ریشم بالی کو لیہہ میں واقع ‘فائر اینڈ فیوری’ کور کا کور کمانڈر مقرر کیا ہے جسے 14 کور بھی کہا جاتا ہے۔انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل انندا سین گپتا کی جگہ لی، جنہیں شمالی کمان کا چیف آف اسٹاف مقرر کیا گیا ہے۔