عظمیٰ نیوز سروس
جموں//کمشنر سیکرٹری کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ یشامدگل نے سول سیکرٹریٹ میں جموںوکشمیر میں کوآپریٹیو سیکٹر کے مختلف اَقدامات کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز محمد اکبر وانی ، ایڈیشنل آر سی ایس جموں / کشمیر ، ڈائریکٹر فائنانس کے علاوہ دیگر سینئر اَفسران اور متعلقین نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔دورانِ میٹنگ محکمہ کوآپریٹیو سے متعلق مختلف اَمور پر تفصیلی غور و خوض ہوا۔رجسٹرار کوآپریٹیوسوسائٹیز جے اینڈ کے نے چیئر کو کوآپریٹیو سیکٹر میں کئے گئے مختلف اَقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔میٹنگ کو بتایا گیا کہ کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ این آئی سی کے تیار کردہ پورٹل کے ذریعے کوآپریٹیو سوسائٹیز اور کوآپریٹیو کو آن لائن رجسٹر کر رہا ہے۔میٹنگ میں یہ بھی جانکاری دی گئی کہ جن سوچھتا ابھیان وِلیج ستمبر 2023 ء میں شروع کیا جا رہا ہے۔کمشنر سیکرٹری نے ڈپٹی رجسٹراروں کو ہدایت دی کہ وہ کوآپریٹیو سوسائٹیزاورکوآپریٹیو کی صفائی مہم میں شرکت کو یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے ان سے کہا کہ مہم کے دوران بیداری کیمپوں کے اِنعقاد اور ڈیلیوری ایبلز کے مطابق تربیت کے مطلوبہ اہداف کو حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔کمشنر سیکرٹری نے مزید کہا کہ قبائلی کوآپریٹیو کے لئے ایکشن پلان کو قبائلی امور محکمے کے ذریعے تیار کیا جانا چاہیے جیسا کہ ڈیلیوری ایبلز میں ترجیحی بنیادوں پر دیا گیا ہے۔
اُنہوں نے افسران سے یہ بھی کہا کہ کوآپریٹیو سوسائٹیزاورکوآپریٹیو جن کے پاس مناسب اراضی ہے، کو سکیم کا فائدہ اٹھانے کے لئے حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔یشامدگل نے افسران سے کہا کہ مالی برس 2024-25ء کے ترقیاتی منصوبے کی تیاری ستمبر مہینے میں بنیادی سطح پر شروع ہو جائے گی۔ اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ کوآپریٹیو پلان پنچایت پلان میں شامل ہے جو بعد میں ضلعی منصوبہ کا حصہ بنے گا۔کمشنر سیکرٹری نے مزید کہا کہ ہر پنچایت میں ایک پی اے سی ایس رکھنے کی پہل کو بھرپور طریقے سے اٹھانا ہوگا۔ اُنہوں نے ان سے یہ بھی کہا کہ پنچایتوں میں نئے پی اے سی ایس کی رجسٹریشن اور ایک سے زیادہ پنچایتوں پر کوریج رکھنے والے موجودہ پی اے سی ایس کو ایک ساتھ کرنے کی ضرورت ہے۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ کوآپریٹیو سپر بازاروں کا پورٹل حال ہی میں تیار کیا گیا ہے تاکہ کوآپریٹیو کی طرف سے فروخت کی جانے والی اور کوآپریٹیو کی طرف سے تیار کردہ مصنوعات کو مقبول بنایا جا سکے۔ایڈیشنل آر سی ایس کشمیر نے صوبہ کشمیر میں کوآپریٹیو سیکٹر میں اُٹھائے جانے والے ترقیاتی اَقدامات کے بارے میں پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی۔