Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

سپریم کورٹ کے 6ججوں کا منی پور دورہ | قانونی اور انسانی امداد فراہم کریں گے

Towseef
Last updated: March 22, 2025 11:30 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

منی پور// سپریم کورٹ کے 6 ججوں کا ایک وفد منی پور کا دورہ کرے گا تاکہ ریاست میں جاری تشدد سے متاثرہ لوگوں کو قانونی اور انسانی امداد فراہم کی جا سکے۔ یہ دورہ قومی قانونی خدمات اتھارٹی (نالسا)کے تحت ہو رہا ہے۔ وفد کی قیادت جسٹس بی آر گوئی کریں گے، جو نالسہ کے ایگزیکٹو چیئرمین بھی ہیں۔ ان کے ساتھ جسٹس سوریہ کانت، جسٹس وکرم ناتھ، جسٹس ایم ایم سندریش، جسٹس کے وی وشوناتھن اور جسٹس این کوٹیشور سنگھ شامل ہوں گے۔وفد منی پور کے تمام اضلاع میں قانونی خدمات اور میڈیکل کیمپ کا ورچوئل افتتاح کرے گا۔ اس دوران امپھال مشرق، امپھال مغرب اور اوکھرول اضلاع میں نئے قانونی امداد کلینک بھی کھولے جائیں گے۔ ان کلینکس کے ذریعے متاثرہ افراد کو قانونی مشورہ اور حکومتی اسکیموں سے جوڑنے میں مدد دی جائے گی۔منی پور میں 3 مئی 2023 کو میتئی برادری کے لیے درج فہرست قبائل کا درجہ دینے کے خلاف ہونے والے احتجاج کے بعد شدید تشدد بھڑک اٹھا تھا۔ اس دوران 200 سے زائد افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی اور ہزاروں بیگھر ہو گئے تھے۔نالسہ کی رپورٹ کے مطابق، تشدد کے تقریبا دو سال بعد بھی 50,000 سے زائد لوگ بیگھر ہیں اور ریاست میں مختلف امدادی کیمپوں میں پناہ لے رہے ہیں۔ ان کیمپوں میں قانونی اور طبی امداد فراہم کرنے کے لیے نالسہ اور منی پور اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی نے خصوصی کلینک قائم کئے ہیں۔سپریم کورٹ کے ججوں کا یہ دورہ ریاست میں جاری انسانی بحران میں قانونی امداد کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔ اس دوران متاثرین کو ضروری امدادی اشیا بھی فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ اپنی روزمرہ کی مشکلات میں کمی لا سکیں۔

قانونی تعلیم کے معاملات میں دخل اندازی نہ کریں | عدالت عظمیٰ کی بار کونسل آف انڈیا کو سخت پھٹکار

عظمیٰ نیوز سروس

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے جمعہ کو بار کاونسل آف انڈیا (بی سی آئی)کو سخت پھٹکار لگاتے ہوئے اس کی عرضی خارج کر دی۔ عدالت نے کہا کہ بی سی آئی کو قانونی تعلیم کے معاملوں میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ یہ کام ماہرین قانون اور ماہرین تعلیم کا ہے۔ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس این کوٹیشور سنگھ کی بنچ کا یہ تبصرہ اس وقت سامنے آیا جب بی سی آئی نے کیرالہ ہائی کورٹ کے 23 نومبر 2023 کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔ اس وقت ہائی کورٹ نے دو قتل کے قصورواروں کو ورچوئل موڈ میں ایل ایل بی کی پڑھائی کرنے کی اجازت دی تھی۔سماعت کے دوران جسٹس سوریہ کانت نے کہا’’بار کونسل آف انڈیا کا قانونی تعلیم سے کوئی واسطہ نہیں ہے اس معاملے کو ماہرین قانون اور ماہرین تعلیم کے لیے چھوڑ دیں۔ براہ کرم اس ملک کی قانونی تعلیم پر کچھ رحم کریں‘‘۔وہیں بی سی آئی کے وکیل نے دلیل دی کہ سوال صرف قصورواروں کو ورچوئل کلاسز لینے کی اجازت دینے کی نہیں ہے بلکہ یہ یو جی سی کے ضابطوں کے خلاف ہے۔ اس پر سپریم کورٹ نے پوچھا کہ اگر قصورواروں کو اوپری عدالتیں بری کر دیتی ہیں تو پھر کیا ہوگا؟ عدالت نے کہا کہ بی سی آئی کو اس طرح کے ‘پروگریسیو آرڈر’ کی مخالفت کرنے کے بجائے حمایت کرنی چاہیے تھی۔بی سی آئی نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگانے کا مطالبہ نہیں کر رہا بلکہ صرف اس معاملے میں قانون سے جڑے وسیع سوالات پر غور کرنے کی گزارش کر رہا ہے۔ حالانکہ عدالت عظمی نے بی سی آئی کی عرضی کو خارج کرتے ہوئے کیرالہ ہائی کورٹ کے حکم کو برقرار رکھا، جس سے دونوں قصورواروں کو آن لائن موڈ میں ایل ایل بی کی پڑھائی جاری رکھنے کی اجازت مل گئی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

برصغیر

دنیا بھر میں ہتھیاروں کی دوڑ میں اضافہ دفاعی شعبے کی اقتصادیات پر خصوصی توجہ کی ضرورت:راج ناتھ

July 7, 2025
برصغیر

دہلی میں بارشوں سے موسم خوشگوار | کئی ریاستوں میں محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

July 7, 2025
برصغیر

وزیر اعظم مودی کی کیوبا کے صدر سے ملاقات | حفظان صحت اور آیوروید کے فروغ پر بات چیت

July 7, 2025
برصغیر

عالمی سطح پر ہندوستان کی شاندارکارکردگی | ویتنام کے وزیر اعظم کی مودی کو مبارکباد

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?