Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

سپریم کورٹ کا نیٹ 2024 کو منسوخ کرنے سے انکار

Towseef
Last updated: July 23, 2024 9:16 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

یو این آئی

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے انڈر گریجویٹ میڈیکل اور دیگر کورسز میں داخلے کیلئے 5 مئی کو ہونے والے قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ (نیٹ یو جی) 2024 کو منسوخ کرنے سے پیر کو انکار کر دیا۔چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس جے بی پارڈی والا اور منوج مشرا کی بنچ نے دوبارہ امتحان کی درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جانچ کے دوران ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے یہ ظاہر ہو کہ سوالیہ پرچہ عام کیا گیا تھا اور یہ بے ضابطگی امتحانات کا انعقاد کرنے والے ادارے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کی نظامی ناکامی تھی۔تاہم بنچ نے کہا کہ اگر تحقیقات سے مستفید ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ کا پتہ چلنے پر کونسلنگ کا عمل مکمل ہونے کے باوجود کسی بھی مرحلے پر ایسے کسی بھی طالب علم کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔عدالت عظمیٰ نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی امیدوار دھوکہ دہی میں ملوث پایا جاتا ہے یا اس کا فائدہ اٹھانے والا ہے اسے اندراج جاری رکھنے کے لیے کسی مخصوص حقوق کا دعویٰ کرنے کا حق نہیں ہوگا۔

کرناٹک میں اب نیٹ امتحان نہیں ہوگا | تنازع کے درمیان کابینہ میںنئی بل منظور

عظمیٰ نیوز ڈیسک

بنگلورو// نیٹ کے حوالہ سے ملک بھر میں جاری ہنگامہ آرائی کے درمیان حکومت کرناٹک نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ ریاست میں اس میڈیکل داخلہ امتحان کو منعقد کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ نیٹ پیپر لیک کے تنازعہ کے درمیان کرناٹک ایک کی کابینہ نے نیا بل منظور کر لیا ہے۔ کانگریس کی قیادت والی کرناٹک حکومت تمل ناڈو کے بعد نیٹ کو منسوخ کرنے کی تجویز کے بل کو منظوری دینے والی دوسری ریاستی حکومت بن گئی ہے۔کرناٹک میں منظور کیا گیا بل نیٹ کے بجائے کچھ اور میڈیکل داخلہ امتحان منعقد کرنے یا نیٹ کو کرناٹک میں کامن انٹرینس ٹیسٹ (سی ای ٹی) سے جوڑنے کی تجویز ہے۔ یہ بل کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ اس میں حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ ریاست 12ویں جماعت کے نمبروں کی بنیاد پر میڈیکل کورسز میں داخلے کی اجازت دے۔ نیٹ لاگو ہونے سے پہلے میڈیکل کالجوں میں داخلے اسی طریقے سے ہوتے تھے۔کرناٹک حکومت کی طرف سے یہ فیصلہ ایسے وقت میں لیا گیا ہے جب نیٹ-یو جی امتحان میں مبینہ پیپر لیک کو لے کر پورے ملک میں ہنگامہ ہے۔ اگر یہ بل ریاستی اسمبلی سے منظور ہو جاتا ہے، تو طلباء کو کرناٹک کے میڈیکل کالجوں میں انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسز میں داخلے کے لیے ریاستی مسابقتی امتحان میں شرکت کرنا ہوگی اور انہیں نیٹ سے آزادی ملے گی۔ تاہم، یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ نیٹ کی جگہ لینے والے امتحان کو کیا کہا جائے گا۔پچھلے مہینے دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کی قیادت والی تمل ناڈو حکومت نے بھی نیٹ کے خلاف ایک قرارداد منظور کی تھی۔ ڈی ایم کے حکومت نے مرکز سے کہا تھا کہ وہ ریاستی حکومتوں کو میڈیکل کورسز میں داخلہ لینے کی اجازت دے۔ کئی علاقائی پارٹیاں بشمول مانیتھنیا مکل کاچی، مارومالارچی دراوڑ منیترا کزگم، تاملگا ویٹری کزگم اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) نے بھی ڈی ایم کے حکومت کی تجویز کی حمایت کی۔ڈی ایم کے ایم پی کے کنی موزی نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’تمل ناڈو مسلسل کہہ رہا ہے کہ ہمیں نیٹ نہیں چاہیے، اب یہ ثابت ہو گیا ہے کہ نیٹ ایک منصفانہ امتحان نہیں ہے اور اس کی وجہ سے طلباء کو کافی نقصان ہو رہا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ نیٹ کو ختم کر دیا جائے اور صدر نے ابھی اس پر دستخط کرنا ہیں‘‘۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کٹھوعہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج
پیر پنچال
چناب میں پانی کی سطح بڑھنے پر سلال ڈیم کے دروازے کھول دئے گئے
جموں
ادھم پور میں امسال 87منشیات فروش گرفتار | 2.42کروڑ ر کی منشیات اور4.69کروڑکی جائیداد ضبط
جموں

Related

برصغیر

تتکال ٹکٹ نظام میں تبدیلی آدھار کوآئی آر سی ٹی سی سے لنک کرانا ہوگا

June 30, 2025
برصغیر

تمام جانداراہمیت کے حامل: مرمو | انسانوں کا جنگلات اور جنگلی حیات کے ساتھ بقائے باہمی کا رشتہ

June 30, 2025
برصغیر

مانسون کی آ مد سے افراتفری | ملک کی کئی ریاستوں میں سیلاب کا خطرہ :محکمہ موسمیات

June 30, 2025
برصغیر

اسٹیل ابھرتے ہوئے ہندوستان کی بنیاد: مودی

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?