سری نگر//جے اینڈ کے لیگل پریمیئر لیگ 2018 اختتام پذیر ہوئی ۔ سپریم کورٹ بار کرکٹ ٹیم نے یہ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوںنے پنچاب ۔ ہریانہ ہائی کورٹ عملے کو 66رَنوں سے شکست دی۔ اس سے پہلے سپریم بارکرکٹ ٹیم نے ٹاس جیتا اور پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹیم نے 20اووروں میں چار وکٹوں کے نقصان پر 195رن سکور کئے ۔ ریتل شرما نے سب سے زیادہ 58رَن سکور کئے ۔ پنجاب ۔ ہریانہ ہائی کورٹ عملے نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے صرف 130 رَن سکور کئے اور یوں انہوںنے 65رَنوں سے یہ میچ ہار لیا۔ پون کمار نے 29رن بنائیں ۔ سپریم کورٹ بار ٹیم کے لئے شوبھانکر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ مین آف دی میچ کا اعزاز ریتل شرما کو دیا گیا۔ چیف جسٹس ، جسٹس گیتا متل جو اس موقعہ پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھیں نے جیتنے والی ٹیم کو ایوارڈس عطا کئے ۔ جسٹس آلوک ارادھے ، رجسٹرار جنرل ہائی کورٹ آف جموں اینڈ کشمیر سنجے دھر، چیف جسٹس کے پرنسپل سیکرٹری جواد احمد ، سی ای او جے اینڈ کے کرکٹ ایسو سی ایشن سید عاشق حسین بخاری ، کیپٹن جے اینڈ کے رانجی کرکٹ ٹیم پرویز رسول ، ڈائریکٹر سپورٹس اکیڈیمی مبشر حسین اور کئی دیگر اہم شخصیات اس موقعہ پر موجود تھیں۔رجسٹرار ہائی کورٹ دہلی اتل کمار نے اپنے خطبے میں ہائی کورٹ عملے بشمول آصف مہاجن ، شاہ جی بٹ، مختار احمد ، لطیف حسین خان اور اہلکاروں کا یہ ٹورنامنٹ پہلی مرتبہ چیف جسٹس ، جسٹس گیتا متل کی قیادت میں منعقد کرانے کے لئے اُن کا شکریہ ادا کیا۔ آخر پر آصف اقبال مہاجن ، جوائنٹ سیکرٹری ہائی کورٹ نے شکریہ کی تحریک پیش کی ۔