مینڈھر//سٹیٹ سپورٹس کونسل اور تھنگ تھا ایسوسی ایشن پونچھ کے اشتر اک سے گورنمنٹ ڈگری کالج مینڈھر میں ایک پروگرام منعقدہواجس میںکثیر تعداد میں سکولی طلباء نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر پرنسپل ڈگری کالج مینڈھر سید شبیر حسین شاہ ذی وقاراور ایس ڈی ایم مینڈھر محمد افضل مرزا بطور مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوئے۔اس دوران طلباء نے اپنی قابلیت کے جوہر دکھائے اور انہوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ بعد ازآں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء کو ایس ڈی ایم مینڈھر محمد افضل مرزا اور پر نسپل شبیر حسین شاہ کے ہاتھوں انعامات سے نوازاگیا۔