سرینگر// قومی محاذِ آزادی کے سینئر رُکن اعظم انقلابی نے کہا ہے کہ فلسفۂ شہ رگ اور اٹوٹ انگ کے تعلق سے جنگ بندی لائن پر کرگل جنگ کے طرز پر چھوٹے چھوٹے معرکوں کا سلسلہ جاری ہے۔انہوںنے کہاکہ وادی کشمیر میں بھارتی فوج کے proactive رول کی وجہ سے مُزاحمتی ردِّ عمل کے مناظر پیدا ہوتے رہتے ہیں اور یوں یہاں دائمی بے چینی اور غیر یقینی صور تحال کا سماں بندھارہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی ماہرینِ حرب و ضرب اور ناقدینِ سیاست یاد رکھیں کہ کشمیر میں جوں کی توں پوزیشن (status quo) پاکستان کے مقابلے میں بھارت کے لیے زیادہ باعثِ خسارہ ہے۔