سرینگر//میرنگو ایشیا ہاسپٹلس اور کوالٹی اینڈ ایکریڈیٹیشن انسٹی ٹیوٹ (QAI) نے میرنگو CIMS ہسپتال، احمد آباد میں جدید ترین ‘سینٹر آف ایکسیلینس ان کوالٹی اینڈ پیشنٹ سیفٹی ان اسٹروک کیئر’ کے قیام کے لیے ایک ساتھ کام کرنے کے لیے ہاتھ ملایا ہے۔ اس الحاق کا مقصد مرکز ریاست اور خطے میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اسٹروک کیئر علاج میں بہتری لانا ہے۔ اس اشتراک کے لیے مفاہمت کی یادداشت کی پہل ڈاکٹر راجیو سنگھل، منیجنگ ڈائریکٹر اور گروپ سی ای او میرنگو ایشیا ہاسپٹلز، اور ڈاکٹر بی کے رانا، کوالٹی اینڈ ایکریڈیٹیشن انسٹی ٹیوٹ (QAI) کے چیف ایگزیکٹو افسر کے ذریعہ کی گئی۔مفاہمت کی یاد داشت کا بنیادی مقصد چھوٹے اسپتالوں کو مربوط کرتے ہوئے پرائمری اسٹروک مراکز قائم کرنا ہے۔ اس پہل میں نرسنگ ہومز اور کلینکس کے ساتھ باہمی تعاون کرنا اور فائدہ پہنچانا، ان اسپتالوں کو پروگرام میں شامل کرنا شامل ہے۔