کشتواڑ //ٹرانسپورٹ کے وزیر مملکت سُنیل شرما نے پیر کے روزضلع انتظامیہ کے ہمراہ کشتواڑ شہر میں عملائے جارہے کئی ترقیاتی کاموں کا جائیزہ لیا۔اس دوران انہوں نے کئی علاقوں کا دورہ کر کے لوگوں کے مسائل کے بارے میںبھی جانکاری حاصل کی۔وزیر موصوف نے کئی کاموں کو ہاتھ میں لینے کی موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ ابتداء میں ان کاموں پر70 لاکھ روپے صرف کئے جائیں گے۔سُنیل شرما نے گورنمنٹ ڈگری کالج کشتواڑ کے نزدیک کمیونٹی ہال کا بھی دورہ کیا۔بعد ازاں ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ لوگوں کو اُن کی دہلیز پر بہتر حکمرانی دستیاب کرانے کے لئے خاطر خواہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو درپیش مسائل کو ایک معیاد بند مدت کے اندر اندر مکمل کرنے کے لئے اختراعی اقدامات کئے جارہے ہیں۔