ڈوڈہ//سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹی سپیشن SVEEPکے تحت ضلع ڈوڈہ میں متعدد مقامات پر والی بال اور کھوکھو کے میچ کروائے گئے جب کہ ڈرائنگ اور پینٹگ مقابلوں کے ذریعہ نوجوانوں کو انتخابی عمل کا حصہ بننے کی ترغیب دی گئی۔ والی بال کا مقابلہ ہائر سکینڈری اسکول بوائز کی ٹیم نے جیتا جب کہ کھو کھو میں ہائی اسکول گھٹ کی ٹیم فاتح رہی۔ پینٹنگ میں شاہین پبلک ہائر سکینڈری اسکول ڈوڈہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ گرلز ہائر سکینڈری ڈوڈہ دوسرے اور بوائز ہائر سکینڈری اسکول ڈوڈہ کو تیسری پوزیشن کا حقدار قرار دیا گیا۔ پریس کے لئے جاری ایک ریلیز کے مطابق یہ پروگرام ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کی جانب سے یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس محکمہ کے اشتراک سے بوائز ہائر سکینڈری اسکول میں منعقد ہوئے جن میں مقررین نے 18برس کی عمر کو پہنچنے والے نوجوان بچوں اور بچیوں سے اپنے ناموں کا اندراج ووٹر فہرستوں میں کروانے کے لئے کہا۔ اس موقعہ پر بچوں میں فارم نمبر6کے علاوہ دیگر پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ اے سی آر ڈوڈہ طارق حسین نائیک ،جو کہ دپٹی ڈی ای او بھی ہیں کے علاوہ پرنسپل اسکول ہذا تنویر وانی، ڈی ای پی او انگریز سنگھ الیکشن نائب تحصیلدا ر اور دیگران موجود تھے۔