سرینگر // وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سوچھ بھارت پروگرام میں اپنا کردار ادا کرنے پر گریٹر کشمیر کے سنیئر ایڈیٹر عارف شفیع وانی اور نامہ نگار مدثر یعقوب کو ایواڑ دیئے۔وانی کو ماحولیات سے متعلق مختلف معاملات اور اسکی افادیت اجاگر کرنے کےلئے ایوارڈ دیا گیا،جبکہ مدثر یعقوب نے متعدد بار فضلہ ضائع کرنے کے قاعد و ضوابط اور سوچھ بھارت کے بنیادوں اصولوں کو اجاگر کرنے کےلئے ایواڑ دیا گیا۔ایک سلیکشن کمیٹی نے ان دونوں کے ناموں کا انتخاب کیا تھا جس میں 77افراد کے نام پیش کئے گئے تھے۔ میونسپل کارپوریشن کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب میں وزیر اعلیٰ نے سوچھ بھارت کے تحت ’صفائی ہی خدمت ہے‘ کے اختتامی پروگرام میں دونوں کو ایواڑ پیش کئے۔وزیر اعلیٰ نے دونوں کے ماحولیات سے متعلق کردار ادا کرنے کی ستائش کی۔ اس موقعہ پر قانون ساز کونسل رکن خورشید عالم بھی تھے۔