سرینگر// جھیل ڈل کو وزارت جل شکتی کے محکمہ نے پانی و نکاسی محکمہ کی جانب سے شروع کی گئی پہلی ’’سوچھ بھارت دیہی مشن‘‘ میں بھارت کے12 صاف و شفاف مقامات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔جل طاقت کی وزارت نے کہا ، ’’وزیر اعظم ، نریندر مودی کے علامتی ورثہ اور تہذیبی مقامات کے نظریہ کو پیش رفت دیتے ہوئے صاف ستھری سیاحتی مقامات‘‘کی حیثیت سے تبدیل کرنے کے لئے12مقامات کو بھارت بھر میں چوتھے مرحلے میں علامتی مقامات میں شامل کیا ہے۔ان میں اجنتا گھپائیں مہاراشٹر ، سانچی اسٹوپا ، مدھیہ پردیش ،کم بال گڑھ قلعہ ، راجستھان ،جیسلمیرقلعہ ، راجستھان ، رام دیورا ، جیسلمیر ، راجستھان ، گولکنڈہ قلعہ ، حیدرآباد ، تلنگانہ ، سورج مندر ، کونارک ، اڈیشہ ، راک گارڈن ، چندی گڑھ ، جھیل ڈل سرینگر جموں و کشمیر ، بانکے بہاری مندر ، متھورا ، اتر پردیش ، آگرہ کا قلعہ ، آگرہ ، اتر پردیش اور کالی گھاٹ مندر ، مغربی بنگال شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ان اقدام کا مقصد مقامات اور آس پاس کے صفائی ستھرائی کے معیار کو بہتر بناتے ہوئے ملکی اور غیر ملکی سیاحوںکے تجربے میں اضافہ کرنا ہے۔ اس منصوبے کا مربوط محکمہ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی وزارت جل شکتی وزارت مکانات و شہری امور ، وزارت سیاحت ، وزارت ثقافت اور متعلقہ ریاست و مرکزی زیر انتظام خطوں کیحکومتوں کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔