محمد اسحق عارف
ڈوڈہ// گورنمنٹ ہائر اسکنڈری اسکول بوائز ڈوڈہ اورگورنمنٹ ہائر اسکنڈری اسکول گرلز گواڑی میں ”سوچھتا ہی سیوا ہے“ عنوان کے تحت مباحثوں اور مصوری کے مقابلوں کا انعقادعمل میں لایا گیا جن میں مختلف اسکولوں کے طلباءو طالبات نے حصہ لیا۔ہائر اسکنڈری اسکول ڈوڈہ میں اسکول کے پرنسپل تنویر احمد وانی کی صدارت میں منعقدہ مباحثے،مقابلہ¿ مضمون نویسی،صفائی سے متعلق نعرہ لکھنے کے مقابلے اور مقابلہ¿ مصوری میں ایجوکیشنل زون ڈوڈہ کے پندرہ سے زائد اسکولوں کے درجنوں طلباءو طالبات نے حصہ لیا۔ہر مقابلے میں اول،دوم اور سوم آنے والے طلباءو طالبات کو انعامات سے نوازا گیا نیز اُنہیں ضلع سطح کے مقابلوں میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا جائے گا جو اسی اسکول میں تین اکتوبر کو منعقد کئے جائیں گے۔اس موقع پر تنویر احمد وانی نے” سوچھ بھارت ابھیان“ اور” سوچھتا ہی سیوا ہے“ کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور طلباءو طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنے آپ،اپنے گھر،اپنے اسکول اور اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور گندگی سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بچانے کی بھی کوشش کریں۔گورنمنٹ گرلز ہائر اسکنڈری اسکول گواڑی بھلیسہ میں اسکول کے پرنسپل لیکھ راج شرما کی صدارت میں مباحثے کا انقاد کیا گیا جس میں نائب تحصیلدار چنگا بسنت راج بطورِ مہمانِ خصوصی موجود تھے۔مباحثے میں اسی اسکول کے ثقلین مشتاق،محمد صہیب،رومان حیدر،اریبہ اسحق ،الفت اجم،نزہت الیاس اورجمیلہ بانو نے حصہ لے کر مذکورہ موضو پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔اسکول کے لیکچرر محمد ایوب زرگر نے صفائی کی اہمیت پر ایک تفصیلی لیکچر دیا۔اُنہوں نے طلباءو طالبات پر زور دیا کہ وہ وہ صفائی کا پیغام اپنے اپنے گھروں اور گاﺅں تک لے کر جائیں تاکہ صاف ستھرے ہندوستان کا خواب پورا ہو سکے۔نظامت کی ذمہ داری پردیپ سنگھ موج نے نبھائی ۔اس موقع پر محمب ایوب شیخ لیکچرر،ونود کمار لیکچرر،مدثر رفیق،شاہ نواز بٹ،جگدیش کمار،الطاف حسین، شوکت علی،باقر حسین،ظہور الٰہی،یاسر میر،منصور احمد،عارف احمد،سنجے کمار،عشرت علی،محمد عامر،اختر حسین اور طالب حسین بھی موجود تھے۔بعدہ¾ ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں اسکول کے طلباءو طالبات اور عملہ نے شرکت کی۔ریلی میں شامل طلباءو طالبات ”صفائی آدھا ایمان ہے“ ”صفائی سے وفا داری دور رہے ہر بیماری“ اور اسی طرح کے دیگر نعرے بلند کرتے ہوئے گواڑی اوربینا مارکیٹ سے گذرے اور بس اسٹینڈ گواڑی میں جا کر منتشر ہوئے۔
بھدرواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی سیاحتی مقامات پر صفائی مہم
طاہر ندیم خان
بھدرواہ// کشمیر عظمیٰ کے 4 ستمبر کے شمارے میں بھدرواہ کے سرسبز وشاداب اور جاذب نظر بالائی سیاحتی مقامات میں سیلانیوں کی جانب سے کوڑا کرکٹ خاص طورسے پلاسٹک خالی بوتلیں پھینکنے سے متعلق شائع شدہ خبر پر اپنا فوری رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بھدرواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے سنیچر وار کو ان سیاحتی مقامات پر زور دار صفائی کی مہم شروع کی۔ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے بھدرواہ فارسٹ ڈویژن اور بھدرواہ ویلی پبلک سکول نے بھی بھرپور تعاون دیا یہ مہم”سوچھتا ہی سیوا ہے“ مہم کے تحت مشہور سیاحتی مقام قصبہ بھدرواہ سے5 کلو میٹر کی دوری پر واقع پدری دھار سے شروع کی گئی ۔ مہم کا آغاز ایک ریلی سے کیا گیا جس میں بھدرواہ ویلی پبلک سکول کے60 طلباءاور تدریسی عملہ نے شرکت کی۔ ریلی میں شرکار ہاتھوں میں کتبے لئے ہوئے تھے جن میں تحریرتھا کہ سیاحوں کو ان علاقوں کی جانب راغب کرنے کے لئے پالی تھین کا استعمال ہرگزنہ کریں اور کوڑا کرکٹ جگہ جگہ رکھے گئے کوڑا دانوں میں ڈالیں تاکہ علاقہ میں سیاحتی مقامات کی صفائی کی یقینی بن سکے اور زیادہ سے زیادہ سیاح یہاں آسکیں۔ بی ڈی اے کے اہلکاروں اور سول سوسائٹی کے ممبران نے قریباً 2کلو میٹر رقبے پر محیط سرسبز وشادات پدری سیاحتی مقام پر صفائی مہم شروع کی۔