سوپور/ / ہارون بومئی سوپور کے مغویہ درزی کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد کی گئی۔ انہیں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات نامعلوم اسلحہ برداروں نے گھر سے اغوا کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ نقاب پوش اسلحہ برداروں کا ایک گروپ پیشے سے درزی 45 سالہ مشتاق احمد میر ولد غلام رسول میر کے گھر میں داخل ہوا اور انہیں بندوق کی نوک پر اغوا کیا۔پولیس نے بتایا مشتاق احمد کی گولیوں سے چھلنی لاش پیر کی صبح لٹی شٹ نامی گاؤں میں ایک میوہ باغ سے برآمد کی گئی۔مقامی لوگوں نے لاش دیکھنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی۔ اس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم نے موقع پرپہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لی۔ مشتاق احمد کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ پیشے کے لحاظ سے درزی تھا۔ پولیس نے اغوا اور قتل کے اس واقعہ کے لئے جنگجوؤں کو ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔