سوپور //سوپورکے بومئی علاقے میں نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں مارے گئے سومو ڈرائیور محمد اشرف میر ولد محمد جمال میرکی آخری رسومات میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔مذکورہ شہری کو پرنم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ۔مہلوک اپنے پیچھے دو بیویاں اور تین بچوں کو چھوڑ گیا جن میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ گاﺅں میں چار ماہ کے اندر یہ دوسرا واقع ہے جب نامعلوم بندوق برداروں نے شہری کو ہلاک کیا ہے۔ اس سے قبل 3جنوری 2018کو25سالہ ڈرائیور عارف مقبول ولد محمد مقبول صوفی شامل ہے ۔