عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//پولیس نے جمعرات کو کہا کہ سوپور علاقے میں دو ہائبرڈ ملی ٹینٹوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے 22 آر آراور 179 بٹالین سی آر پی کے ساتھ، مومن آباد سوپور کی صادق کالونی میں مشترکہ ناکہ آپریشن کے دوران فروٹ منڈی سوپور سے احد بابا کراسنگ کی طرف آنے والے دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار افراد کی شناخت شبیر احمد نجار ولد محمد اکبر نجار ساکن محلہ توحید کالونی مازبگ اور شبیر احمد میر ولد محمد سلطان میر ساکن براٹھ سوپورکے نام سے ہوئی ہے۔ان کے قبضے سے 1 پستول، 1 میگزین، 20 لائیو رانڈز اور 02 دستی بم برآمد ہوئے۔ پولیس سٹیشن سوپور میں ایف آئی آر نمبر 253/2025 درج کیا گیا ہے۔